وفاقی حکومت بجلی صارفین کو 5کلو واٹ کے سولر آسان اقساط پر دے: طاہر شہزاد

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے کہاہے وفاقی حکومت فوری طو رپر بجلی کے تمام گھریلو صارفین کو 5کلو واٹ کے سولر آسان اقساط میں جاری کرے اس سے بجلی کی چوری میں کمی ہونے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ میں بھی کمی ہو گی سرکاری سکولوں ،دفاتر میں فوری طور پر سولر سسٹم لگایا جائے اور بجلی کے مہنگے منصوبوں سے جان چھوڑائی جائے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ نے کہا پاکستان میں اس وقت توانائی کا شدیدبحران ہے جس سے نمٹنے کیلئے گھروں میں ایل پی جی گیس سلنڈر فراہم کرنے کا منصوبہ قابل تحسین ہے انہوںنے کہا حکومت فوری طور پر الیکٹرک کاریں اور موٹرسائیکلیں متعارف کرائیں اور بینکوں کے ذریعے آسان اقساط پر عوام کو فراہم کی جائے انہوں نے کہاکہ لگژری آئٹمز کی امپورٹ کو فوری طور پر بند کر دیا جائے صرف ضروری اشیاء جن میں ضروریات زندگی شامل ہو کی امپورٹ ہونی چاہئے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ سولر سسٹم کو سستا اور عام کیاجائے ۔

ای پیپر دی نیشن