شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب سمندر میں گولہ باری


سیﺅل(اے پی پی)شمالی کوریا نے مشرقی اور مغربی ساحل کے قریب سمندر ی بفر زون میں گولہ باری کی ہے ۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جواب دینے کے لیے سالانہ فوجی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کی فوج نے منگل کی رات کو تقریبا 10بجے کے قریب اپنے توپ خانے سے لگ بھگ 250 گولے فائر کیے جو 2018 کے فوجی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے زمینی اور سمندری حدود میں بفر زون بنائے گئے تھے۔جنوبی کوریا کی فوج نےشمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ اپنی کارروائیاں فوری طور پر روک دے۔ بیان میں مزید کہاگیاکہ شمالی کوریا کی مسلسل اشتعال انگیز کارروائیاں جزیرہ نمار کوریا اور بین الاقوامی برادری کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔شمالی کوریا نے کہا کہ تو پ خانے سے فائرنگ دراصل جنوبی کوریا کو سخت وارننگ دینے کے مقصد سے کی گئی تھی کیونکہ جنوبی کوریا نے منگل کو صبح 9 بجکر 55 منٹ سے شام 5 بجکر 22 منٹ کے درمیان اپنے توپ خانے سے درجنوں گولے فائر کیے تھے۔ شمالی کوریا کی فوج کوریئن پیپلز آرمی کے جنرل سٹاف نے کہا کہ جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کے خلاف جنگی مشقیں جنونی انداز میں جاری ہیں۔
شمالی کوریا گولہ باری

ای پیپر دی نیشن