روسی گیس میں کمی، یورپی یونین نے ہوا اور شمسی توانائی سے ریکارڈ بجلی بنالی


ماسکو(این این آئی )یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے روسی گیس میں کمی کے سبب یورپی یونین نے ہوا اور شمسی توانائی سے ریکارڈ بجلی بنالی۔یورپی یونین نے بجلی کا 24 فیصد ریکارڈ حصہ ہوا اور شمسی توانائی سے پیدا کیا۔
قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافے سے یورپی یونین کو مارچ اور ستمبر کے درمیان گیس کی درآمدات میں 97 بلین ڈالر کی بچت ہوئی۔موسمیاتی تھنک ٹینک نے خبردار کیا کہ یورپی بلاک کو قابل تجدید توانائی کی مکمل صلاحیت تک پہنچنے میں ابھی طویل سفر درکار ہے تاہم قابل تجدید توانائی افراط زر سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
یورپی یونین بجلی

ای پیپر دی نیشن