سیلاب زدگان کیلئے 7ملین ڈالر امداد کی، مسٹر کاسورا گاوا 

Oct 20, 2022


لاہور(نامہ نگار)جاپانی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری مسٹر کاسورا گاوا نے پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن کا دورہ کیا۔ جہاں رکن پنجاب اسمبلی شازیہ عابد نے معزز مہمان کو آمد پر گلدستہ پیش کیا،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، پنجاب کے ضمنی الیکشن نتائج اور آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جاپانی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری مسٹرکاسوراگاوا نے بتایا کہ جاپان کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے 7ملین ڈالر امداد کی ہے۔ حسن مرتضی نے معزز مہمان کو جاپانی ریسٹورنٹ میں کھانے کی دعوت بھی دی۔ رکن پنجاب اسمبلی مخدوم عثمان محمود نے کہا کہ حکومتی اتحاد کی وجہ سے ملک میں سیاسی استحکام قائم ہے۔

،پاکستان دیگر ممالک کے گناہوں کی سزا حالیہ سیلاب کی صورت میں بھگت رھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا سے توقع کرتے ہیں کہ حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کیساتھ انصاف کیا جائے گا۔

مزیدخبریں