لاہور (خبر نگار) راوی شہر میں دریا کی بحالی کےلئے کام جاری ، گنداپانی صاف کرکے راوی میں ڈالنے کےلئے امریکی کمپنی جلد کام شروع کردیگی۔ امریکی (بائیو کلینر)سرمایہ کار کمپنی نے روڈا ہیڈ کوارٹر میں عمران امین سی ای او روڈا سے ملاقات کی اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے پروجیکٹ امور پر گفت و شنید کی۔مسٹر اروس سربراہ امریکی کمپنی نے سی ای او روڈا کو پراجیکٹ کی مختلف توجیہات سے آگاہ کیا اور بتایاکس طرح گنداپانی صاف ہوکر پینے کے قابل ہو جائیگا۔روڈا ایریا میں دریاکنارے لگنے والے ان ٹریٹمنٹ پلانٹ میں عالمی معیار کی ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی۔
یہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ راوی کے مختلف مقامات محمو دبوٹی ، شادباغ اور شاہدر ہ میں لگائیں جائیں گے جہاں پرروزانہ 1100کیوسک گندے پانی کوکشید کر کے دریا میں ڈالا جائے گا ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 80ارب کی لاگت آئیگی۔