لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ پولےس نے مانگا منڈی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعداےک ڈاکو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا ہے۔ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق ڈولفن ٹیم نے مانگا منڈی کے علاقے میں دوران سنیپ چیکنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاموٹر سائیکل سوار ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ڈولفن ٹیم نے تعاقب کر کے اےک ملزم گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس زرائع کے مطابق فرار ہونے والا ڈاکو بابر ڈکیتی،دیگر سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے۔