بہترین سفری سہولیات ممکن بنا رہے ہیں: چیف ایگزیکٹو افسر ریلوے 

Oct 20, 2022


لاہور ( سٹاف رپورٹر) بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ٹرینوں اور سٹیشنوں پر صفائی کا نظام پہلے سے بہتر ہے، سیلاب نے ریلوے کو تاریخی نقصان پہنچایا، ہمارا عزم ہے کہ جلد از جلد پورے ملک میں پسنجر آپریشن بحال ہو جائے، دسمبر میں چین سے 46 نئی کوچز آ جائیں گی جس سے آپریشن مزید بہتر ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز سلمان صادق شیخ نے ریلویز ہیڈکواٹرز لاہور میں فیس بک لائیو کھلی کچہری میں عوام کے ریلوے سے متعلق مسائل اور ضروریات کے بارے میں سنتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متعلقہ شعبہ کے افسران بھی موجود رہے۔سی ای او ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو سیلابی بارشوں سے شدید نقصان پہنچا جس وجہ سے کئی مقامات پر ٹرین آپریشن معطل رہا اور ریونیو میں کمی آئی۔ 


اس ٹرین آپریشن کی بحالی میں ہمارے افسران اور عملے نے دن رات جانفشانی سے محنت کی جس کے باعث دو اکتوبر کو ہم خیبر میل اور رحمان بابا جبکہ پانچ اکتوبر کو کراچی ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس کے کراچی تک آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے علامہ اقبال ایکسپریس، ملت ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بھی اپنے روٹس پر چلنا شروع ہو جائیں گی۔


، اسی طرح پورے ملک میں مرحلہ وار تمام ٹرین آپریشن بحال ہو جائے گا۔کرائے بڑھنے کےحوالے سے جواب دیتے ہوئے سی ای او نے کہا کہ فیول کاسٹ کو میٹ کرنے کے لیے کرایے بڑھانا ضروری تھا، تاہم پاکستان ریلویز کے کرائے ابھی بھی روڈ ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں بہت کم ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کم سے کم کرایوں میں مسافروں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں۔ 

فوڈ اتھارٹی کا گلبرگ میں ریسٹورنٹ 
پر چھاپہ، زائد المعیاد اشیاءتلف 
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گلبرگ میں معروف ریسٹورنٹ پر چھاپہ، زائد المیعاد اشیاءبرآمد، برآمد شدہ اشیاءموقع پر تلف کر دی گئیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ زائدالمیعاد اشیاءکے استعمال اور سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی سٹوریج اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ چیکنگ کے دوران زنگ آلود فریزرز، بغیر ڈھانپے کھانا اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی گوشت سبزیاں اور ڈیری مصنوعات کو فریزر میں ایک ساتھ رکھا پایا گیا۔

مزیدخبریں