ہرجانہ کیس: میشا شفیع جوڑوں کے درد  سے عدالت پیش نہ ہوئیں: سماعت ملتوی 

لاہور(خبرنگار)سیشن عدالت میں میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ میشا شفیع کی  طرف سے جوڑوں کے درد  سے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی ۔
علی ظفر نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے اور حاضری کے لیے مچلکے جمع کرواٰنے کی درخواست دائر کردی۔علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے بچنا چاہ رہی ہیں میشا شفیع پہلے بھی جرح مکمل کروائے بغیر باہر چلی گئیں میشا شفیع نے کورونا اور بیٹی کی بیماری کا بتا کر واپس آنے سے انکار کیا وکیل علی ظفر عمر گل ایڈووکیٹ نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ میشا شفیع لیجنڈ اف مولا جٹ کے پریمئیر میں شرکت کے لیے آئیں جس میں ان کا بھائی کام کر رہا ہے میشا شفیع کا شوہر کئی ماہ پاکستان میں رہا مگر اسے جرح کے لیے عدالت پیش نہیں کیا گیا سپریم کورٹ میں یقین دہانی کے باوجود میشا شفیع کا شوہر عدالت پیشی کی بجائے واپس چلا گیا میشا شفیع نے سپریم کورٹ میں حقائق چھپا کر ویڈیو لنک سے جرح مکمل کروانے کی درخواست دائر کی اب میشا شفیع نے 18 اور 19 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کی یقین دھانی کروائی مگر نیا عذر تراش لیا ۔

سماعت ملتوی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...