لاہور:نابینا   پیر کی مریدنی ‘ ڈسکہ اورفیروزوالہ میں2لڑکیوں سے زیادتی

Oct 20, 2022

لاہور‘ ڈسکہ،فیروزوالہ (نامہ نگاران‘ نمائندہ خصوصی) ہیئر  کے علاقے میں نابینا پیر نے دم کرنے کے بہانے مریدنی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیئر کے علاقے کرباٹھ میں آنکھوں سے محروم پیر صادق دم کرنے کے بہانے اپنی ایک مریدنی کے گھر آیا اور اس نے مریدنی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ڈسکہ میں اوباش ملزم کی ہمشیرہ کی مدد سے جواں سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی موبائل پر ویڈیو بھی بنا لی۔ لڑکی حاملہ ہو گئی۔ ڈسکہ کے نواحی گائوں  جیسروالا کے عنایت کی جواں سالہ بیٹی کو ماریہ بی بی نے نشہ آور لڈو کھلائے جس کو کھاتے ہی وہ بے ہوش گئی۔ اسی دوران ماریہ نے اپنے بھائی خرم پرویز کو بلا لیا جس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنا شروع کردی۔ ملزموں نے موبائل پر لڑکی کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنا لی اور لڑکی کو بلیک میل کرکے ایک سال تک اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا جس کی وجہ سے لڑکی حاملہ ہو گئی۔ پولیس نے اوباش ملزم خرم پرویز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فیروزوالہ میں نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈکی آبادی پٹھان کالونی میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر عرفان نے خاتون سونیا بی بی سے زیادتی کرڈالی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
زیادتیاں

مزیدخبریں