اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کی سربراہی میں ڈینش وفد کی ملاقات کی،ملاقات میں ڈینش انرجی ٹرانزیشن انیشی ایٹو پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈینش سفیر نے کہا کہ ڈنمارک قابل تجدید ذرائع کی طرف منتقلی کے تجربے سے پاکستان کی معاونت کرے گا، وزیرتوانائی خرم دستگیر خان نے ڈنمارک کے اقدام کی تعریف کی۔ علاوہ ازیں خرم دستگیر خان سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ۔ جس کے دوران وزیر خرم دستگیر نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں چین کی مسلسل شمولیت کو سراہا۔ بعدازاں وفاقی وزیر بجلی انجینئر خرم دستگیر خان سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات وزیر توانائی نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو سراہا۔
خرم دستگیر
وزیر توانائی سے سعودیہ‘ ڈنمارک، چین کے سفیروں کی ملاقات
Oct 20, 2022