حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی اپنی دو سیٹیں ہار گئی، نواز شریف الےکشن سے قبل پاکستان میں ہوں گے ، مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے


اسلام آباد ( عبدالستارچودھری ) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما اور سا بق رکن قومی اسمبلی میاں اسلم کچھیلا نے کہا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ عام انتخابات اگلے سال مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، الیکشن سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم کھچیلا نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی اپنی دو سیٹیں ہار گئی ہے اور وہ سیٹیں پی ڈی ایم کو ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں مسلم لیگ اس لئے ہار گئی ہے کیونکہ موجودہ اتحادی حکومت نے جتنے بھی سخت فیصلے کےے ہیں ان کا براہ راست اثر مسلم لیگ (ن) کے ووٹ بنک پر پڑا ہے لیکن قوم جانتی ہے کہ اس وقت مشکل حالات ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اگلے سال مقررہ وقت تک حکومت حالات کو کنٹرول کر لے گی، اسلم کچھیلا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں رواداری اور باہمی احترام ختم ہو چکا ہے اور اتنے سخت اور بے ہودہ بیانات دیئے جاتے ہیں جن سے سیاسی فضا زہرآلود ہو چکی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو رواداری کی فضا کو فروغ دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو چور اور ڈاکو جیسے القابات سے مخاطب کرنا بہت بڑی زیادتی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عدالتوں سے بری ہو رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ ان پر کرپشن کے الزامات غلط تھے لیکن انہی الزامات کی بنیاد پر قیادت کو منفی اور سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز آئندہ انتخابات سے قبل پاکستان میں ہوں گی اور مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف الیکشن سے قبل پاکستان نہیں آتے تو ن لیگ کا الیکشن نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن روانہ ہو رہے ہیں جہاں ان سے حلقے کی سیاست اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے مشاورت بھی ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...