کالعدم ٹی ٹی پی نے عاطف خان کو بھیجے جانیوالے بھتہ کے خط کو جعلی قرار  دے دیا

پشاور (نیٹ نیوز) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خیبر پی کے کے وزیر کھیل عاطف خان کے نام سوشل میڈیا پرگردش کرنے والے دھمکی آمیز خط کو جعلی قرار دے دیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ان کی تنظیم کی جانب سے عاطف خان کو بھتے کا کوئی خط نہیں بھیجا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر عاطف خان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کالعدم تنظیم کی جانب سے 80 لاکھ روپے بھتے کا خط بھیجا گیا ہے جس کے بارے میں انہوں نے سکیورٹی ایجنسیوں کو آگاہ کردیا ہے۔
خط جعلی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...