16سالہ لڑکی اغوائ


 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)16سالہ لڑکی اغواءہو گئی تھانہ شہزاد ٹاﺅن کو ذاکر علی الامین نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے 16سالہ بیٹی لینا کو اغواءکرلیاہے۔
ٹیکسی ڈرائیور کی بچے سے بد فعلی
 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈرائیور نے بچے کوجنسی تشدد کا نشانہ بناڈالاتھانہ مارگلہ کو محمد شبیر نے بتایا کہ ٹیکسی گاڑی کے ڈرائیور اسرار نے بیٹے حبیب الرحمان سے زےادتی کی۔
اوباش نوجوان کی خاتون کو دھمکیاں
 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اوباش نوجوان خاتون کو دھمکیاں دینے لگا،تھانہ بہارہ کہو کو عابدہ نے بتایا کہ عمر حیات نے بد تمیزی کی حملہ کیا منع کیا تو تشدد شروع کر دیا دھمکیاں دیں کہ گلہ دبا کر تمہیں جان سے مار دوں گا۔
68لاکھ90ہزار روپے کے چیک ڈس آنر
 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)68لاکھ90ہزار روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہو گئے،تھانہ کوہسار کو محمد بلال خان مصدق نے بتایا کہ محمد اسلم نے بیرون ملک بھجوانے کیلئے ٹکٹ کی خاطر 5لاکھ 90ہزار روپے لئے واپسی پر چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کوہسار کو الطاف احمد خان نے بتایا کہ گلزار احمد نے تعمیراتی سامان کی خریداری کے سلسلے میں 63لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن