اسلام آباد(وقائع نگار) سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکٹر D-12/4 میں شعبہ سینی ٹیشن کی جانب سے صفائی ستھرائی کے لئے بھی مو¿ثر اقدامات اٹھانے جارہے ہیں، ابتدائی طور پر سینی ٹیشن ونگ کے متعلقہ عملے کی جانب سے سیکٹر D-12/4 کے 30 گھروں کے فضلے کو 1 ماہ کے لئے سیگریگیشن پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ری سائیکل اور غیر ری سائیکل فضلے کو تلف کرنے کے لئے الگ الگ بیگز بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔ ری سائیکل کرنے کے لئے نیلے رنگ کے بیگز جبکہ ناقابل استعمال کچرے کے لئے سبز رنگ کے بیگز مختص کئے گئے ہیں۔ سینی ٹیشن ونگ کے متعلقہ عملے کی رہنمائی UNDP کے تربیت یافتہ عملے سے کی جاتی ہے۔
مزید برآں آرگینک اور نان آرگینک کچرے کے ساتھ فی الحال اس پائلٹ پراجیکٹ کو ٹیسٹ بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اسکا دائرہ کار مزید وسیع کردیا جائے گا۔
سیکٹر ڈی12چار، 30 گھروں کے فضلے کیلئے سیگریگیشن پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
Oct 20, 2022