اسلام آباد(نا مہ نگار)قائد اعظم یونیورسٹی کی اراضی پر بھارہ کہوہ بائی پاس کے معاملے پر نامور سکالر ڈاکٹر پرویز ہود بھائی اور ایڈوکیٹ عزیز نشترنے اکیڈیمک کونسل ممبران اور طلبا کے ہمرا ہ بائی پاس سائٹ پر نیوز کانفرنس و احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ عجلت میں پاس کیا گیا،یونیورسٹی کی زمین پر بائی پاس سڑک بنائی جارہی ہے بغیر مشاورت یونیورسٹی کی باونڈری وال توڑی گئی ہے، وائس چانسلر کیو اے یو اپنے مفادات کے لیے خاموش ہے،بائی پاس سڑک سے یونیورسٹی دو حصوں میں ہوجائے گی۔ ڈاکٹر پرویز ہود بھائی کا کہنا تھا تھا کہ اس ترقیاتی کام سے تحقیق کا عمل بھی متاثر ہوگا، قائداعظم یونیورسٹی ہمارے آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے بارہ کہو فلائی اوور منصوبہ بنا کر ٹریفک کا رش کم کیا جاسکتا تھا ، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کو دو حصوں میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔