اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارلحکومت اسلام آبا د میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ دی ٹی ڈی پولیس اسلام آباد نے ایک بڑے آپریشن کے دوران سنگجانی کے علاقے سے دو مطلوب دہشت گردوں کو گرفتا رکر لیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں میں حمزہ عرف غازی رحمان ولد غازی مرجان سکنہ جان خانخیل تحصیل دتہ خیل میرانشاہ شمالی وزیر ستان کا ہے۔ نہر ڈاکخانہ بڈھ بیر میراہ تحصیل و ضلع پشاور شامل ہیں، یہ دہشت گرد اسلام آباد کیپیٹل پولیس، سیاسی رہنمائوں، لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز اور مستقبل میں سیا سی اجتماعات اور سرگرمیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ یہ دہشت گرد ہمزونی میں پاک آرمی پر دہشت گردانہ حملے اور ہمزونی میں آرمی چیک پوسٹ پر فائرنگ اور اس جیسی متعدد کارروئیوں میںشامل تھے۔ دہشت گرد و غازی الرحمان نے افغانستان سے دو مہینے قبل دہشت گردی کی ٹریننگ حاصل کی تھی۔ دہشت گرد شیر عالم پشاور کا رہائشی ہے۔ایک دوست عبدالرزق کے کہنے پر دہشت گرد گروپ ملا نبی جوائن کیا، 2016-17 میں اس نے ملانبی مرکز ٹہل سے ایک ہفتے کی ملٹری ٹریننگ حاصل کی اور پھر افغانستان منتقل ہو گیا جہا ں سے اس نے تحریک طالبان افغانستان تورا بورا سے چالیس دن کی مزید ٹریننگ حاصل کی، اس نے اپنے دوست عبدالرزق کی طرف سے ٹیلیفونک دعوت پر تحریک طالبان پاکستا ن جوائن کیا۔ وفاقی پولیس کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ بر آمد کر لیا، دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ نمبر 13بجرم 7ATA,4/5EA درج کر دیا گیا ہے۔
دہشت گرد گرفتار
اسلام آباد: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ فوج پر حملوں میں ملوث 2 دہشت گرفتار
Oct 20, 2022