اسلام آباد(نامہ نگار)ضلعی محکمہ تعلیم راولپنڈی نے بگا شیخاں میں مختلف یونین کونسل میں قائم نجی تعلیمی اداروں کے لئے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا جس میں یونین کونسل ساگری، بگا شیخاں، تخت پڑی، لوہدرہ، مغل، بندہ اور بسالی کے نجی سکول مالکان و پرنسپل صاحبان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ آصف شہزاد نے سکول مالکان کو کہا کہ وہ نہ صرف سکول کا تمام ریکارڈ مکمل رکھیں بلکہ بچوں کی صحت کے حوالے سے بھی بھرپور خیال رکھتے ہوئے ڈینگی سے بچاو¿ کا مناسب بندوبست کریں کیونکہ راولپنڈی میں ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، تمام ادارے دو یوم کے اندر اندر اساتذہ اور والدین پر مشتمل سکول کونسل کی تشکیل دے کر محکمہ کے پاس تفصیل جمع کروائیں اور سکول کے معاملات سکول کونسل کی مشاورت سے چلائے جائیں ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور انچارج رجسٹریشن برانچ ملک اختر محمود نے ان سکول مالکان کو جن کے سکول رجسٹرڈ نہیں ہیں تلقین کی کہ فوری طور پر کاغذات مکمل کر کے رجسٹریشن کے لئے آن لائن اپلائی کریں ،برائے راست ہمارے پاس دفتر آئیں ہم اور ہمارا سٹاف رہنمائی فراہم کرے گا ، ٹاوٹ مافیا کے چکر میں ہر گز نہ آئیں اور نہ ہی رجسٹریشن کے لئے کسی بھی شخص کو کوئی پیسہ دیں اگر کوئی پیسے طلب کرے تو برائے راست ان کے نوٹس میں لائیں بریفنگ میں عبدالمتین مغل اے ای او جھٹہ ہتھیال، ڈاکٹر رقیہ عباسی کے علاوہ کثیر تعداد میں نجی سکول مالکان و پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔
غیر رجسٹرڈ نجی سکول رجسڑیشن کروائیں،مکمل معاونت کرینگے، حافظ آصف شہزاد
Oct 20, 2022