رسک الاو¿نس کی بندش ‘ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری


کراچی (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت کے ملازمین سے حق تلفی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنما¶ں نے ڈاکٹر روتھ کے ایم فاو¿ سول ہسپتال کراچی میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کو ملنے والے رسک الاو¿نس کی بندش کے بعد سندھ بھر کے تمام ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکل اور سپورٹنگ اسٹاف سمیت تمام ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔حکومت سندھ کی جانب سے رسک الاو¿نس کی بندش کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس میں شامل تمام ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سپورٹنگ اسٹاف سمیت تمام تنظیموں پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر آج چوتھے روز احتجاج جاری ہے اور احتجاج کے پہلے مرحلے میں کراچی تا کشمور تمام سرکاری ہسپتالوں کی او۔پی۔ڈیز کا مکمل بائیکاٹ اور احتجاج جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنما عباس رضا شر‘ ڈاکٹر وارث جاکھرانی، ڈاکٹر عامر، اخلاق احمد خان، یوسف خان، شفیق اعوان، مجید جمالی، لیاقت مستوئی، احسان کلہوڑو، واجد بھائی، شاکر بھائی، اسٹاف لیہ، اسٹاف لبنیٰ، اسٹاف شیرین، رضوان شاھد شفیع، یوسف خان اور دیگر رہنماو¿ں نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت سندھ نے رسک الاو¿نس بحال نہ کیا اور ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کئے تو احتجاجاً خودسوزی کرینگے۔اس موقع پر رہنماو¿ں نے تمام احتجاجی مظاہرین سے اپیل کی کہ پر امن رہیں، متحد رہیں۔ اور جب تک رسک الاو¿نس سمیت باقی مطالبات پورے نہیں ھو جاتے احتجاج جاری رہے گا۔
رسک الاو¿نس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...