عبدالخبیر آزاد نے جیکب آباد میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں  فوڈ پیکج  تقسیم کئے 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )شیخ آزاد ویلفیئرفاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہورچیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے  صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد ٹھل میں  سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں کثیر تعداد میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے اس موقع پر مقامی علماء کرام جن میں مولانا پیر سید عبدالباسط شاہ،مولانا عبدالرحیم زہری،صاحبزادہ سید عبدالبصیرآزاد اور علاقہ مکین  موجود تھے،مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ،جنوبی پنجاب،راجن پور،رجھان،کوئٹہ،چمن،قلعہ سیف اللہ کے بعد آج میں جیکب آبادکے سیلاب متاثرین کے درمیان فوڈ پیکجزلے کر آیا ہوں ہمارا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو سیلاب کی زد میں آکر متاثر ہوئے ہیں،خدمت خلق اللہ کا حکم،سنت رسولؐ عین عبادت ہے، مخیر افراد د کھی انسانیت کی خدمت اور سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔
عبدالخبیر آزاد 

ای پیپر دی نیشن