کراچی (نیوز رپورٹر) دعا کمیٹی صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و محفل میلاد بسلسلہ یوم رسول خدا و امام جعفر صادقؓ کا محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد ہوا جس میں ، دعا کی تلاوت کا شرف مولانا ثقلین عباس زکزکی نے حاصل کیا۔ معروف شعرا، منقبت خواںثاقب رضا ثاقب، ارشد جلالوی، محمد علی جلالوی، ریاست میر، عزادار حسین کاظمی، ناصر آغا، شاہ حسین الدین رحمانی، علی حیدر، رضا جعفری، برادر طالب، اقبال کاظمی، محمد رضا، رضی زیدی، مرتضی رضوی، سلیم شمشاد، حسین مہدی نگری، محمد علی نگری، حسین موسی، نایاب حسین، عدنان سیفی نے بارگاہ رسالت و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سجاد شبیر رضوی علامہ حبیب حیدر، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق محمد مصطفی کے ذریعے ہی ہم طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں پاکستان میں نظام مصطفی کا نفاذ ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے دنیا و آخرت کی پریشانیوں کا نجات اللہ تعالی کے احکامات اور رسول خدا و اہلبیت رسول کی سیرت طیبہ پر عمل میں مضمر ہے۔ صوبائی رہنما برادر ناصر حسینی نے کہا کہ قرآن کریم کی تفسیر رسول خدا کی مکمل زندگی ہے حرمت و ناموس محمد مصطفی و اہلبیت رسول پر مرنا سعادت ہے۔محفل میلاد کے اختتام پر رسول خدا محمد مصطفی و امام جعفرصادقؓ کی ولادت کی خوشی میں نیاز کا اہتمام کیا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین
نظام مصطفی کا نفاذ ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے‘ علماءکرام
Oct 20, 2022