خیرپور(بیورورپورٹ) ایک شہری کی جانب سے لوٹ مار میں ملوث 8پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس داخل کرنے کا حکم۔ اس سلسلے میں خیرپور کے سیکینڈ سیشن جج الطاف حسین دایو کی عدالت نے صوبودیرو کے گاوں قیصر خان شاھانی کے رہائیشی زوھیب علی شاھانی کی داخل درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے رانیپور تھانے کےرحمت اللہ سولنگی ببرلوءتھانے کےامیر علی چانگ اے ایس آئی منظور حسین ناریجو سپاہی صلاح الدین سمیت 8پولیس اہلکاروں کے خلاف نوٹیس جاری کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔فریادی نے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں نے اس سے لوٹ مار کی ہے۔ دوسری جانب خیرپور کے تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج مقبول احمد نے توہین عدالت میں ملوث کنب تھانے کے ہولیس کے اہلکار اور سروے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
لوٹ مار میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
Oct 20, 2022