پسند کی شادی پر دھمکیاں دی  جارہی ہیں‘ کاشف/ فریدہ

بدین(نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو بااثر اور لڑکی کے رشتیداروں کی جانب سے جانی نقصان پہچانے دھمکیاں اور حراساں کرنے کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق ماتلی تحصیل کے رہائشی اور پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کاشف ولد علی اکبر خاصخیلی اور ڈورو نارو کی رہائشی فریدہ بنت محمد رمضان کنبار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے چھ اکتوبر 2022 کو سیشن کورٹ بدین میں اپنی رضا خوشی سے نکاح کیا ہے نکاح نامہ بھی موجود ہے اور سیشن کورٹ بدین میں 164 بیان ریکارڈ کروایا ہے اس کا لیٹر بھی جس میں فریدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے کسی نے حراساں نہیں کیا میں نے کاشف کو پسند کرتی تھی جبکہ میرے والدین نے میری منگنی ایک ایسی جگہ پر کی تھی جو مجھے پسند نہیں تھا میرے بھائی اور والدین اس شخص سے نکاح کرنے کے لیئے مجھ پر تشدد کرتے تھے مارتے تھے جس سے تنگ آکر میں نے والدین کی مرضی کے خلاف اپنی خوشی سے کاشف سے نکاح کیا ہے جبکہ میرے والدین اور رشتہ دار سیاسی با اثر افراد کا سہارا لے کر مجھے اور میرے شوہر کاشف کو قتل کرنا چاہتے ہیں ہماری جان کو شدید خطرہ لاحق ہے. فریدہ کمبار نے چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس آف سندھ وزیر اعلیٰ سندھ آئی جی سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے میرے شوہر کاشف اور ان کے والدین کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں خدارا ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور مرضی سے زندگی جینے کا حق دیا جائے ۔

نوجوان کی گولی لگی نعش برآمد
ہالانی(نامہ نگار)نوجوان کی گولی لگی نعش برآمد، فیض گنج پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ کی حدود میں حیدر جو ڈروسے ملنے والی نعش کی شناخت گاو¿ں سومر چانگ کے رہائشی نوجوان منصور چانگ کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق نوجوان کو سر میں گولی لگی ہے اور نعش کے قریب سے پستول ملا ہے، نعش پوسٹ مارٹم کیلئے فیض گنج اسپتال منتقل کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے دوسری طرف مقتول کے بھائی محمد پریل چانگ کا کہنا ہے کہ بھائی کونامعلوم افراد نے قتل کیا ہے ہماری کسی سے بھی دشمنی نہیں ہے پولیس ہماری مدد نہیں کر رہی ہے، وہ اعلیٰ پولیس احکام سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن