ٹھٹھہ( نامہ نگار) ریلیف کیمپوں سے گھروں کو واپس آنے والے متاثرین سیلاب میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ہلال احمر کی طرف سے مختلف دیہات میں لگائے گئے میڈیکل کیمپوں میں اسکین، ڈینگی، اور ملیریا و ٹائی فائڈبخار کے سیکڑوں مریضوں کا علاج کیا گیا۔ہلال احمر پاکستان ضلع ٹھٹھہ کے صدر حاجی حنیف میمن نے کہا کہ جہاں جہاں حکومتی میڈیکل ٹیمیں نہیں پہنچ رہی ہیں وہاںہلال احمر پاکستان کی ٹیمیں لوگوں کو طبی امداد اور ادویات فراہم کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد وبائی امراض پر قابو پایا جائے۔