میرپورخاص میں موسم سرما کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس غائب رہنے لگی‘ گھر میںکھانا پکانا مشکل‘ غریبوں کیلئے ہوٹل سے پیٹ بھرناعذاب ہوگیا

Oct 20, 2022


میرپورخاص(رپورٹ فرحان علی/ ریاض الدین) حکومتی دعوﺅں کے باوجود ملک میں انرجی بحران ختم نہ ہوسکا۔ میرپورخاص میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس غائب رہنے لگی، جن اوقات میں گیس کی فراہمی کی جاتی ہے تو پریشر انتہائی کم ہوتا ہے، خواتین کو ناشتا اور کھانا بنانے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہوٹلوں کے سامنے کھانا خریدنے والوں والوں کا ہجوم دکھائی دینے لگا۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سردیوں کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس غائب رہنے لگی اور جن اوقات میں گیس آتی ہے تو پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جس سے خواتین کو گھروں میں ناشتہ اور کھانا بنانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس حوالے سے گیس صارفین کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جب سردیاں آئیں گی تو اس وقت کیا صورتحال بہت ابتر ہو گی بچوں کو اسکول اور نوکری پیشہ افراد کو بغیر ناشتہ کئے اسکولوں اور نوکریوں کیلئے جانا ہو گا گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث ناشتا اور کھانا خریدنے والوں کا ہوٹلوں کے سامنے ہجوم لگا رہتا ہے صارفین نے وزیراعظم، وفاقی وزیر گیس اور چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا ہے گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے مناسب پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی کی جائے۔

مزیدخبریں