ڈینگی لاروے کے تدارک کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں‘ کوتاہی برداشت نہیں: سیکرٹری ہا¶سنگ


ملتان( نمائندہ خصوصی)سیکرٹری ہاو¿سنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے تدارک کے لے ہنگامی اقدامات کئے جائیں عوامی مقامات،پارکوں اور دیگر مقامات پر آگاہی پینافلیکس آویزاں کئے جائیں۔دفاتر میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے جائیں۔ڈینگی کیسز میں کمی آ رہی ہے جو خوش آیند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی۔صفائی اور دیگر اقدامات کے لئے بلا تعطل اقدامات کی ضرورت ہے۔تمام ادارے دفاتر میں ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔پارکوں میں عوام الناس کو تمام ایس او پیز کا پابند کیا جائے۔لاروا کے تدارک کے لئے ڈینگی ٹیموں کو فعال کیا جائے گھروں اور دیگر مقامات پر ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جائے۔

ای پیپر دی نیشن