گےلے وال ( نامہ نگار ) بنےادی مرکز صحت گےلے وال پر تعےنات لےڈی ہےلتھ وزٹر عقےلہ مجتبی نے چےف اےگزےکٹےو آفےسر ڈسٹرکٹ ہےلتھ آفےسر لودھراں کو دی گئی درخواست مےں مﺅقف اختےار کےا ہے کہ وہ اپنی ڈےوٹی پر تھی انچارج مےڈےکل آفےسر ڈاکٹر ماہم حفےظ نے مجھے سولہ اکتوبر کو فل ڈے چھٹی دی اور رات کےلئے آن کال ڈےوٹی پر رکھا تاہم اچانک ڈےلےوری آنے کے باعث نائب قاصد نے مجھ فون کر کہ بلواےا تو مےں بےس منٹ تاخےر سے ڈےوٹی پر پہنچی تو ڈاکٹر ماہم حفےظ نے مجھے مرےضوں کے سامنے گالےاں دےناشروع کر دےں جب مےں نے ان کو منع کےا تو اس نے فون کر کہ اپنی والدہ نسےم اختر جو مر کزصحت سگواں مےں بطور ہےلتھ سپر وائزر تعےنات ہے کو بلوا لےا اور اس نے آتے ہی گالےاں دےں اور مجھ پر تھپڑوں کی بارش کر دی ، اس سلسلے مےں متعلقہ انچارج مرکز صحت سے رابطہ کےا گےا تو انہوں نے مﺅقف دےنے سے انکار کر دےا ۔