ہراسمنٹ کیس ممیپکو افسران کیخلاف کارروائی کے آفس آرڈر جاری


ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے وفاقی محتسب اسلام آباد برائے ہراسگی خواتین کے احکامات کی روشنی میں ہراسمنٹ کیس میں افسران کے خلاف کارروائی کے آفس آرڈر جاری کردئیے ہیں۔
 ان احکامات کے مطابق آفس سپرنٹنڈنٹ /قائمقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر خضر حیات کو ملازمت سے برخاستگی اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزادی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹرامتحانات میپکو میاں محمد سہیل افضل کے ٹائم سکیل میں دو سال کے لئے ایک درجہ تنزلی اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن