سپیکر شکور شاد کو بلا کر منشاء پوچھیں سیٹ خالی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، چیف جسٹس، 2 ہفتوں کی مہلت کیلئے استدعا منظور، سماعت ملتوی 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شکور شاد کی استعفی منظوری کے خلاف درخواست میں الیکشن کمشن کے شکور شاد کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے حکم معطلی میں دو ہفتوں کی توسیع کر دی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گذار کے وکیل عرفان ناصر چیمہ جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید احسن رضا کاظمی، ڈی ڈی لاء  الیکشن کمشن اور ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے۔ عرفان ناصر چیمہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ ایم این اے شکور شاد کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرنے دی جا رہی، عدالت شکور شاد کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے کا  حکم دے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ سپیکر اور پارلیمنٹ کا بڑا  احترام ہے، پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت سے متعلق عدالت حکم نہیں دے سکتی، سپیکر صاحب شکور شاد کو بلائیں اور ان سے  ان کی منشاء پوچھیں، سپیکر شکور شاد سے پوچھیں کہ وہ سیٹ خالی کرنا چاہتے ہیں کہ نہیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ سپیکر قومی اسمبلی کل ہی واپس آئے ہیں۔ سپیکر صاحب معاملے کو دیکھیں گے، دو ہفتوں کا وقت دے دیں، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔
 ممبر قومی اسمبلی، شکور شاد


\

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...