ہم نے جمہوریت قائم رکھنے کا ٹھیکہ نہیں لیا: خواجہ اظہار

کراچی ( نیوز رپورٹر)ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ5 ماہ ہو گئے تھوڑا انتظار کریں گے پھر فیصلہ کیا تو حکومت چھوڑدیں گے ہم اس بار حکومت چھوڑنے کیلئے ساڑھے3سال انتظارنہیں کریں گے۔ ہم نے جمہوریت کو قائم رکھنے کا ٹھیکہ تو نہیں لیا ہوا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ کراچی کے حقوق کیلئے ایم کیوایم 2017 سے کیس لڑرہی ہے۔ ہم نے ان سے کیا مانگا ہے؟۔ عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ اس پر عمل کا انتظار ہے۔خواجہ اظہار نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو بتا دیا سمری میں جزوی معاہدہ شامل ہواتوہم تسلیم کریں گے۔ کراچی کے لوگ اس نظام سے مایوس ہو گئے ہیں۔ 5 لاکھ ووٹرز میں سے 60ہزار نکلتے ہیں تو یہ مایوسی ہے۔ وعدے پورے نہیں ہوں گے تو پی ٹی آئی کی طرح انہیں بھی چھوڑدیں گے۔ ہم حکومت سے وزارت اعلیٰ اور مزید وزارتیں نہیں مانگ رہے۔ ہمارے مطالبات حلقہ بندیاں، طاقتور بلدیاتی نظام اور نوکریوں کامسئلہ ہے۔ پیپلزپارٹی کا جینا مرنا ایم کیوایم کے بغیر نہیں ہے اگرہمارے ارکان کی اکثریت نے اتفاق کیا تو حکومت چھوڑ دیں گے۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کامران ٹیسوری کا نام گورنر کیلئے دئیے گئے ناموں میں تھا۔ کامران ٹیسوری کے ساتھ 5 نام بھی دئیے گئے جلد فیصلہ نہیں ہوا۔ کامران ٹیسوری کوجب گورنر بنایا تو یہ حیران کن تھا۔ اس پر جتنی جلدی فیصلہ ہوا اس پر حیرانی ہوئی۔
خواجہ اظہار

ای پیپر دی نیشن