اچی(کامرس رپورٹر)سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدیدمشکل معاشی حالات کا شکار ہے،مہنگائی پرقابو پانا ہوگا،ملک میں صدارتی نظام آجانا چاہیے،وہ گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر اسماعیل لالپوریہ اور دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔شیخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ہرآنے والی حکومت سار ا ملبہ ماضی کی حکومت پرڈال دیتی ہے،ماضی کی حکومت مہنگائی پرقابو نہیں پا سکی،پی ڈی ایم کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے،قوم کیلئے پی ڈی ایم نے کچھ نہیں کیا،مفتاح اسماعیل کو وزیرخزانہ بناکرعوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا،پیٹرول کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے،قانون صرف غریب عوام کے لیے ہے،سزا یافتہ شخص وزیراعظم کے طیارے مین وطن واپس آیا اور وزیرخزانہ بنادیا گیا،مالیاتی اداروں کو ہمارے ملک کے قرضوں میں ریلیف دینا چاہیے،ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث مہنگائی کاطوفان آیاہواہے،آرمی چیف،چیف جسٹس آف پاکستان ملک میں مہنگائی کا نوٹس لیں،آج بھی سیاست دانوں کے نیب کیسزز ختم ہورہے ہیں،الیکشن ہوں یانہ ہوں، بس ہمیں ریلیف چاہیے،دودھ کی قیمت پرکمشنرخاموش بیٹھے ہیں،20 روپے فی کلو دودھ کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا،اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
کرمشکل معاشی حالات کا شکار ،مہنگائی پرقابو پانا ہوگا، شیخ حبیب
Oct 20, 2022