ر(کامرس ڈیسک)نیسلے پاکستان نے سال 2022کی تیسری سہ ماہی کیلئے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کی آمدنی 121.0 بلین روپے رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.5فیصد زیادہ ہے ۔نتائج کا اعلان ہیڈ آفس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔آمدنی میں اضافے کی وجوہات میں نئی مصنوعات کو مارکیٹ میں متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کے معمول پر آنے اور طلب کی بنیاد پر پیداوار میںخاطر خواہ اضافہ شاملہیں ۔ اس کے علاوہ پورٹ فولیو مکس اور قیمتوں کے تعین کے انتظام نے بھی مزید کردارادا کیا ہے۔فروخت میں اضافہ، موزوں پراڈکٹ مکس اور منجمد لاگتوں پر سخت کنٹرول کے نتیجہ میں آپریٹنگ منافع بھی بہتر ہوا۔کمپنی افراط زر اور حالیہ تباہ کن سیلاب کے صارف کی قوت خرید پراثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کیلئے محتاط انداز میں پرامید ہے۔