اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)آثار قدیمہ اور ادبی ورثہ انڈوومنٹ فنڈ کے چھٹے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شانگلہ خیبرپختونخوا میں حافظ الپوری کے مقبرے کے تحفظ کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن فارینہ مظہر سمیت ڈویژن کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔مزید برآں، محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر (DOAM)، پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز (PAL) اور نیشنل لینگویج پروموشن ڈیپارٹمنٹ (NLPD) کی طرف سے پیش کردہ نئے پروجیکٹس/تجاویز پر بورڈ کے اراکین نے غور کیا۔مزید برآں، اردو کے فروغ اور NLPD کے ذریعہ اخبار اردو کی تالیف کے منصوبے کو بھی اجلاس میں منظور کیا گیا۔
اجلاس