گوادر(بیورو رپورٹ) کمشنر مکران ڈویژن سید فصیل احمد نے کہا ہے کہ محکمہ فشریز ماہی گیروں کے فلاح و بہبود اور غیر قانونی فشنگ کے تدارک کیلئے آپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ محکمہ فشریز کے افسران اور اہلکار اگر غیرقانونی فشنگ بھتہ خوری اور لنگرانگ میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گوادر میں ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور غیر قانونی ماہی گیری کے تدارک و صحت عامہ کی فراہمی سے متعلق اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رینویو حمود الرحمن سمیت محکمہ صحت اور محکمہ فشریز کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر مکران نے کہا کہ گوادر کے ساحل پر کس قسم کی غیر قانونی ماہی گیری اور لنگڑانگ کی اجازت نہیں ہے۔ غیر قانونی ماہی گیری پر مکمل پابندی ہے۔محکمہ فشریز ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے جبکہ غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ روکنے کیلئے متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ ملکر سمندر میں گشت کو بڑھایا جائے اگر اس سلسلے میں مزید لیویز فورس کی ضرورت ہڑی ضلعی انتظامیہ ہرممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔