گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹیم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے تحت ورلڈ اسپیس ویک منایا گیا جس کا مقصد طلبہ وطالبات کو خلاوبالا فضائی تحقیقات سے روشناس کروانا اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد سے آگاہ کرنا تھا اس موقع پر طلبہ وطالبات نے قرآت ، مضمون نویسی ، کوئز مقابلہ ، تقاریر ، اسپیس ماڈلز اور دیگر مقابلوں میں بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،سٹیم ایجوکیشن کے چیئرمین ماہرِ تعلیم ڈاکٹر صہیب احمد نے شرکا کو خلائی تحقیق ، اس کے استعمال اور اطلاق پر لیکچر دیا اور کہا کہ یہ ملک کا واحد ادارہ ہے جو پرائمری لیول سے اسپیس ایجوکیشن بطور مضمون پڑھا رہا ہے تاکہ اسپیس ٹیکنالوجی میں گریجوایٹ افراد ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکیںمہمان خصوصی سجاد مسعود چشتی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر انتہائی خوشی کا احساس ہوا کہ ادارہ ہر سال طلبہ وطالبات کو خلائی تحقیق سے متعلق معلومات مہیا کرنے اور پراجیکٹ پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ادارہ کی تعلیمی ، تحقیقی اور تربیتی پروگرامز کو دیگر تعلیمی اداروں میں کروانے کے عزم کو سراہااس موقع پر سکولز ، کالجز اور اکیڈمیز کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی،پروگرام کے اختتام پر اسپیس واک کا اہتمام کیا گیا ۔