صاف دیہات صاف گوجرانوالہ مہم کے دوسرے مرحلے کاآغاز

Oct 20, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صاف دیہات صاف گوجرانوالہ مہم کے دوسرے مرحلے کاآغاز، مہم 21اکتوبر سے 30اکتوبر تک جاری رہے گی، ضلع بھر میں 4ہزار سے 10ہزار کی آبادی والے دیہات کی صفائی کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں صدر، نوشہرہ ورکاں اور کامونکی کی دیہی یونین کونسلوں کے دیہاتوں میں کوڑا پوائنٹس صاف کیے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرسائرہ عمرکی ہدایات پردیہی علاقوں کے شہریوں کوصاف ماحول کی فراہمی کیلئے عملی طورپرصفائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے ابتدائی مرحلے میں تحصیل وزیر آباد، صدر، کامونکی اورنوشہرہ ورکاں کے دیہاتوں میں کوڑا پوائنٹس کلیئرکرنے کا آغازکردیا گیاان پوائنٹس کی صفائی کیلئے بھاری مشینری کوبروئے کارلائی جائے گی صفائی آپریشن میں اولین ترجیح تعلیمی اداروں، مساجد، مدارس، دیگر عباد ت گاہوں، روڈز اور آبادی کے درمیان پڑے کوڑے کے ڈھیروں کی صفائی کودی جائے گی۔ اس کے علاوہ شہر میں بھی گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم چلائے گی جس کی نگرانی و قیادت سی ای او جی ڈبلیو ایم سی احد ڈوگر کریں گے جبکہ دیہاتوں میں دیہی و اربن یوسیز میں صفائی ستھرائی کی مہم کی نگرانی و زمہ داری چیف افسران میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز، لوکل گورنمنٹ کے افسران کریں گے۔

مزیدخبریں