گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت ورثے میں ملے ہوئے مسائل سے نبرد آزما ہے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور ان کی کابینہ ملکی معاشی صورتحال کی بحالی اور سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی حکومت کو مسائل کے انبار ورثے میں ملے ہیں جن سے نبر دآزما ہونے کے لئے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور ان کی کابینہ سخت محنت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ خراب ملکی معیشت اور سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑے چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لئے موجودہ حکومت پوری توانائیاں اور تمام ممکنہ دستیاب وسائل کوبرئوئے کار لا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے ملک کا سیاسی نقشہ مکمل تبدیل ہو جائے گا اورمسلم لیگ ن اگلے الیکشن میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔
اتحادی حکومت ورثے میں ملے مسائل سے نبرد آزما ہے: اقبال گجر
Oct 20, 2022