حافظ آباد کا نیا ڈی پی او تعینات نہ ہوسکا،عوام دادرسی کیلئے خوار 


پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)حافظ آباد کو گوجرانوالہ سے نکال کر گجرات ڈویثرن میں شامل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی محکموں جات میں اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوگئی جبکہ ڈی پی او حافظ آباد آٹھ،دس روز قبل تبدیل کیا جا چکا ہے اُس وقت سے اب تک کسی بھی آفیسر کو بطور ڈی پی او حافظ آباد تعینات نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث حافظ آباد ضلع کے عوام مستقل آفیسر کی تعیناتی سے محروم ہونے سے عوام کو اپنے روزمرہ کے کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں مختلف دینی سماجی،تجارتی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع حافظ آباد میں ایک مستقل آفیسر بطور ڈی پی او تعینات کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن