حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کے شہید وارڈر علی حسن کو پولیس کے اعزازات کے ساتھ آبائی قبرستا ن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نما ز جنازہ میں ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کے سپرنٹنڈنٹ محمد ابو بکر عبد اللہ،سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی جیل میانوالی میاں عمیر اکرام سمیت جیل پولیس کے افسران ،اہلکاروں اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ محمد ابو بکر عبد اللہ نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت ،بچوں سے شفقت اور پیار کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں محکمہ جیل پولیس انکے ساتھ ہے۔ علی حسن جیسے بہادر اور فرض شناس جوان ملک و قوم کے ہیرو اور اپنے محکمہ کیلئے قابل فخر اثاثہ ہیں۔شہید علی حسن کی محکمہ جیل خانہ جات کیلئے دن رات کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔اس موقع پر انہوں نے شہید کے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ شہید کی فیملی کے اخراجات اور بچوں کی تعلیم کے سلسلہ میں ہر ممکنہ تعاون کیا جائیگا۔
حافظ آبادجیل کے شہید وارڈر علی حسن پولیس اعزازکے ساتھ سپردخاک
Oct 20, 2022