کسی کو بھی اساتذہ کے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: اطہر نذیر ملک

Oct 20, 2022


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پے اینڈ سروس پروٹیکشن ریلی میں شرکت کے لئے انجمن اساتذہ پاکستان تحصیل نوشہرہ ورکاں کا بڑا قافلہ ضلعی صدر رانا محمد شاذب کی قیادت میں لاہور روانہ ہوا اس موقع پر تحصیل صدر اطہر نذیر ملک اشرف اور اشفاق علی ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی اساتذہ کے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی 2002 سے آج تک بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کا کنٹریکٹ پیریڈ سروس میں شامل نہ کیا جانا اساتذہ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے حکمران سپریم کورٹ کے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کریں اساتذہ نے اپنے مطالبات بارے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ 

مزیدخبریں