عرفان احسان ، ندیم مراد نے یتیم بچوں کے ادارے آغوش کا دورہ کیا


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کی دعوت پر مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری عرفان احسان اور انچارج وزیر اعلی شکایت ندیم مراد علی سندھو نے یتیم بچوں کی کفالت کے سب سے بڑے ادارے آغوش کا وزٹ کیا، جن کا جماعت اسلامی کے ذمہ داریوسف بٹ نے استقبال کیا،آغوش کے ذمہ داران نے بچوں کے سکول ،بیڈ رومز، پلے گراونڈ،لائبریری،اور کمپیوٹر لیب ،اور ڈائیننگ ہال کا وزٹ کروایا اور بچوں کے ساتھ کھانا کھایا ، مشیر وزیر اعلی اور انچارج شکایت سیل نے کہا کہ آغوش ایک مثالی اور منظم اداراہ ہے جماعت اسلامی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یتیم خانہ کے کمرے اور مسجد کی عمدہ عمارت نے متاثر کیا یتیم بچوں کے ساتھ گزارے لمحات نے اپنے والدین کی اہمیت پر سر سجدے میں گرا دیا ان بے سہارا بچوں کا سہارا بننا چاہئے۔ یتیم خانہ کا انتظام و انصرام اور نظم و ضبط نے بہت متاثر کیا۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صحیح معنوں میں ان بے آسرا بچوں کا سہارا بننے کی توفیق عطا فرماے تاکہ وہ اپنے ذوق اور ہنر سے معاشرے کی ترقی اور بہبود میں کردار ادا کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن