ایک ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بڑھ گئے 

Oct 20, 2023

کراچی (نیٹ نیوز) گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کمی اور سرکاری ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بنک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 13 اکتوبر کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئی۔ مرکزی بنک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کمرشل بنکوں کے ذخائر 18 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 19 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتہ کے دوران 11 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کم ہونے سے مجموعی ذخائر 12 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مزیدخبریں