چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری، 24 اکتوبر کو توہین الیکشن کمشن پر فرد جرم

اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توہین الیکشن کمشن کی فرد جرم 24 اکتوبر کو عائد ہو گی۔ جس کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہیں صبح 10 بجے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری طرف انہیں عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست 26 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے۔ الیکشن کمشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ توہین الیکشن کمشن کیس میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ الیکشن کمشن نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔ الیکشن کمشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ 26 اکتوبر کو عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر باضابطہ سماعت کی جائے گی۔ عمران خان کے خلاف سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خالد محمود کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی۔ اسی طرح چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز سماعت کے لیے مقرر کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن کا چار رکنی بینچ 24 اکتوبر کو توہین الیکشن کمیشن کیسز پر سماعت کرے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اسد عمر اور فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...