اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے 10 اکا¶نٹ منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سیلز ٹیکس کی مد میں 8 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔ ایف بی آر نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو سیلز ٹیکس کے سیکشن 48 ون بی کے تحت نوٹس بھیجا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس رولز 71 ٹو بی کے تحت اکا¶نٹ منجمد کئے جا رہے ہیں۔
یوٹیلٹی سٹورز سیلز ٹیکس مد میں 8 ارب کا نادہندہ، 10 اکا¶نٹ منجمد
Oct 20, 2023