معصوم بچوں کی میتیں کہاں رکھیں؟ غزہ کی ڈاکٹر شدت غم سے پھٹ پڑیں

Oct 20, 2023

غزہ (نیٹ نیوز) غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر الاقصیٰ ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر کی دہائیوں نے دل دہلا دیے ہیں۔خاتون ڈاکٹر نے دوہائی دیتے ہوئے کہا ان ننھی کلیوں کا کیا قصور تھا،انہوں نے کیا گناہ کیا تھا،کیا کریں کہاں جائیں، ان معصوموں کی میتوں کو کہاں رکھیں؟ ،یہاں تو دو گز جگہ بھی نہ بچی۔دوسری جانب غزہ کے ہسپتالوں میں جگہ اور دوائیں ختم ہونے لگیں اور زخمیوں کو بے ہوش کیے بغیر آپریشن ہونے لگے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا جن کے جینے کی امید باقی ہے ان کی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،باقیوں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں، صحن میں، آپریشن تھیٹرز میں اور ایمرجنسی رومز کی زمین پر سیکڑوں افراد پڑے ہیں جن میں اکثریت معصوم بچوں کی ہے۔

مزیدخبریں