لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں دماغی امراض کے علاج معالجے سے متعلق بچوں کے دماغ کے آپریشنز کیلئے نیورو سرجری کے شعبے کا آغاز کر دیا ۔ پروفیسر آصف بشیر کا کہنا تھا کہ جلد پی آئی این ایس میں سپائن اور اینڈو ویسکولر نیورو سرجری میں فیلو شپ پروگرام شروع کریں گے جس سے پاکستان میں کوالیفیائیڈ سپائن اینڈ اینڈو ویسکولر نیورو سرجنز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
نیورو انسٹی ٹیوٹ میں پیڈریاٹک شعبے کا آغاز کر دیا : پروفیسر آصف بشیر
Oct 20, 2023