گوجرانوالا میں بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
فرید ٹاؤن کے رہائشی کی مدعیت میں درج مقدمے میں فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی کی جانب سے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو دکانیں خریدی تھیں، ملزمان نے جعلی دستاویزات تیار کر کے دکانیں کسی اور کو منتقل کردی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین فرح گوگی کے خلاف شکایات لیکر حکام کے پاس پہنچ چکے تھے۔متاثرین کا کہنا تھا کہ جعلی مالکانہ حقوق دے کر بُکنگ کی جاتی رہی، قبضہ ملا اور نہ رقوم واپس ہوئیں، مالکان بڑی رقوم بٹور کر ملک سے فرار ہو چکے، داد رسی کی جائے۔