اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی سپریم کورٹ کے اینٹری گیٹ پر شہری سے ہاتھا پائی ہو گئی۔ اسد قیصرکے کیس میں پیشی کیلئے شیر افضل مروت سپریم کورٹ پہنچے تو گیٹ پر شہری سے الجھ پڑے۔ لڑائی بڑھ کر ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق شہری درخواست دینے تھانہ سیکرٹریٹ چلا گیا جبکہ شیر افضل مروت نے مزید بات کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد وہ ہائیکورٹ روانہ ہو گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ایک نجی ٹی وی چینل پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر افنان اللہ سے ہاتھا پائی ہوئی تھی۔