اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نواز شریف کے استقبال کے بدلے جنت کا اعلان حیرت انگیز ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی سے نواز شریف کا جلسہ ہو ہی جائے گا۔ ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاستی سطح پر استقبال سے انتخابات جیتے نہیں جا سکتے۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سلیکشن ہو چکا اب الیکشن ہونا چاہیے۔ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ الیکشن کی سلیکشن کے لئے انتخابات روکے رکھے جائیں۔