اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چین کی ریاستی وزیر برائے مارکیٹ ریگولیشن اتھارٹی ڈاکٹر گان لِن نے سی سی پی کا دورہ کیا اور دونوں ریگولیٹری اتھارٹیزنے مارکیٹ ریگولیشن تیار کرنے کے لئے اسٹریٹجک پارٹنرشِپ پر اتفاق کیا۔ چئیرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور ایس اے ایم آر کی نائب وزیر نے چین اور پاکستان کی مارکیٹ کی موجودہ حالت پرنتیجہ خیز گفتگو کی۔ دونوں نے تربیت اور صلاحیت میں اضافے،کارٹیل کا پتہ لگانے کے لئے تکنیک کے تبادلے اور ریگولیٹری اداروں کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے تحقیقی منصوبوں میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔چین پاکستان کا سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ سی پیک کے زریعے پاکستا ن میں براہ راست 25.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ اوریہ آمدن میں 17.55ارب، ٹیکس میں 2.12ارب اور 192,000 سے زائد نوکریوں کا حصہ رکھتا ہے۔ یہ گیم چینجر ہے کیونکہ یہ علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کو بڑھا کر پ±ورے جنوبی ایشیا کو فائدہ پہنچاتا ہے۔چین نے اپنی 1.4ارب کی آبادی کو سطح غربت سے نکالا ہے ۔ یہ قابل زکر کامیابی ان کو مارکیٹ کو منظم کرنے سے حاصل ہوئی ہے۔ چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن نے اس کامیابی کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔