شیخ رشید بازیابی کیس ، آر پی او  نے مزید وقت مانگ لیا

Oct 20, 2023

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بازیابی کیس کی سماعت کی سماعت کے موقع پر آر پی او نے مزید وقت مانگ لیا جسٹس صداقت علی خان نے آر پی اوسے استفسارکیا کہ آپ نے اتنے دنوں میں کیاپراگریس کی ہے آر پی او سید خرم علی نے عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ میں شیخ رشید کی بازیابی کی کوشش کررہا ہوں جناب جسٹس صداقت علی خان نے قرار دیا کہ آپ کی کوششیں نظر نہیں آ رہیں جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیئے کہ آخری موقع دے رہا ہوں اگر شیخ رشید کو برآمد نہ کیا تو سخت احکامات دوں گا بعد ازاں عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں